Wednesday 8 May 2013


کانگو …جمہوریہ کانگو میں گزشتہ روز اقوام متحدہ امن مشن قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،حملے میں ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔کانگو حکام کے مطابق Walunguولونگا کے علاقے سے اقوام متحدہ کی کانوائی پر حملے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کانگو میں امن مشن کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی کانوائی میں شامل آخری دو گاڑیوں پر تقریباً 10 افراد نے حملہ کیا تھا۔۔مسلح افراد نے امن مشن کے ایک اہلکار کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوئے تھے۔۔پاکستانی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ ترجمان کے مطابق دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

0 comments:

Post a Comment