Sunday 5 May 2013



نیویارک … امریکا میں سائنسدانوں نے 3 ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار سے اڑنے والا جہاز بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔ دنیا کے تیز ترین جہاز ایکس ففٹی ون ویو رائیڈر کی آزمائشی پرواز شمالی کیلی فورنیا میں بحر الکاہل پر کی گئی، یہ جہاز آزمائشی مراحل میں ہے جس کی تیاریوں میں ایک عشرے سے زیادہ وقت لگا ہے، ایکس ففٹی ون کو ابھی کوئی نام نہیں دیا گیا، اس جہاز کو ایڈورڈز ایئرفورس بیس سے بی ففٹی ٹو بمبار کے ذریعے 50 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جاکر چھوڑا گیا۔ ایکس ففٹی ون نے راکٹ بوسٹر کی مدد سے ناقابل یقین تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 26 سیکنڈ میں میک 4.8 کی رفتار کو چھولیا، راکٹ بوسٹر کے الگ ہونے کے بعد جہاز نے 60 ہزار فٹ کی بلندی پر میک 5.1 کی رفتار حاصل کی۔ آزمائشی پرواز میں اس جہاز نے تقریباً 6 منٹ میں 264 میل کا سفر طے کیا، ایکس ففٹی ون کی رفتار کسی بھی بلٹ ٹرین کی رفتار سے زیادہ اور آواز کی رفتار سے 5 گناہ زیادہ تیز ہے۔ یہ جہاز اپنی نوعیت کے کسی بھی جہاز سے زیادہ دیر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

0 comments:

Post a Comment