Wednesday, 15 May 2013

گارٹنر نے 2013ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اسمارٹ فونز اور موبائل فونز کی فروخت سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق اینڈرائڈ اسمارٹ فونز کا کل اسمارٹ فونز سیل میں 75 فی صد حصہ ہے، جبکہ اسی عرصے میں سام سنگ نے 30 فی صد اسمارٹ فونز فروخت کیے۔
پہلی سہ ماہی میں فروخت ہونے والے کل 210 ملین اسمارٹ فونز میں سے 156 ملین اینڈرائڈ پلیٹ فارم کے حامل تھے۔
پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں 50 فی صد یا 63 ملین یونٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 210 ملین یونٹس تک جا پہنچی۔ یہ کل فروخت ہونے والے موبائل فونز کا نصف حصہ ہے جن کی تعداد 425 ملین یونٹس تھی۔
گارٹنر کا کہنا تھا کہ نصف فونز یعنی 226 ملین یونٹس صرف ایشیا بحر الکاہل میں فروخت ہوئے۔
سام سنگ اس مرتبہ بھی سب سے زیادہ فونز بیچنے والی کمپیی رہی۔ 2012 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں سام سنگ کے اسمارٹ فونز کا شیئر 3.2 فی صد بڑھ کر 30.8 فی صد تک جا پہنچا۔ حال ہی میں متعارف کیے جانے والے گلیکسی ایس 4 کے ذریعے سام سنگ اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
فیچر فونز کی فروخت آپ سے آپ گر جانے کے سبب اس سہ ماہی میں نوکیا کا موبائل فون شیئر 4.9 فی صد کم ہو گیا۔ نوکیا نے ونڈوز فونز کے 5.1 ملین یونٹس فروخت کیے۔
مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے ٹیبلز دیکھئے:

وینڈر کے لحاظ سے دنیا بھر میں موبائل فونز کی فروخت پہلی سہ ماہی 2013ء (ہزاروں میں)

کمپنی
پہلی سہ ماہی 13
یونٹس
پہلی سہ ماہی 13 شیئر (فیصد)
پہلی سہ ماہی 12
یونٹس
پہلی سہ ماہی 12 شیئر (فیصد)
سام سنگ
100,657.7
23.6
89,284.6
21.1
نوکیا
63,215.2
14.8
83,162.5
19.7
ایپل
38,331.8
9.0
33,120.5
7.8
ایل جی الیکٹرانکس
15,615.8
3.7
14,720.4
3.5
زیڈ ٹی ای
14,606.6
3.4
17,379.7
4.1
ہواوے ٹیکنالوجیز
11,114.8
2.6
10,796.1
2.6
ٹی سی ایل کمیونی کیشنز
8,515.9
2.0
7,396.6
1.7
سونی موبائل کمیونی کیشنز
7,955.5
1.9
7,898.4
1.9
لینووو
7,778.9
1.8
5,820.6
1.4
یوولونگ
7,478.8
1.8
3,146.6
0.7
دیگر
150,550.6
35.4
150,229.40
35.5
کل 
425,821.6
100.0
422,955.4
100.0

او ایس کے لحاظ سے دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت پہلی سہ ماہی 2013ء (ہزاروں میں)

آپریٹنگ سسٹم
پہلی سہ ماہی 13
یونٹس
پہلی سہ ماہی 13 شیئر (فیصد)
پہلی سہ ماہی 12
یونٹس
پہلی سہ ماہی 12 شیئر (فیصد)
اینڈرائیڈ
156,186.0
74.4
83,684.4
56.9
آئی او ایس
38,331.8
18.2
33,120.5
22.5
بلیک بیری
6,218.6
3.0
9,939.3
6.8
مائیکروسافٹ
5,989.2
2.9
2,722.5
1.9
باڈا
1,370.8
0.7
3,843.7
2.6
سمبین
1,349.4
0.6
12,466.9
8.5
دیگر
600.3
0.3
1,242.9
0.8
کل
210,046.1
100.0
147,020.2
100.0

وینڈر کے لحاظ سے عالمی اسمارٹ فون فروخت پہلی سہ ماہی 2013ء (ہزاروں میں)

کمپنی
پہلی سہ ماہی 13
یونٹس
پہلی سہ ماہی 13 شیئر (فیصد)
پہلی سہ ماہی 12
یونٹس
پہلی سہ ماہی 12 شیئر (فیصد)
سام سنگ
64,740.0
30.8
40,612.8
27.6
ایپل
38,331.8
18.2
33,120.5
22.5
ایل جی الیکٹرونکس
10,080.4
4.8
4,961.4
3.4
ہواوے ٹیکنالوجیز
9,334.2
4.4
5,269.6
3.6
زیڈ ٹی ای
7,883.3
3.8
4,518.9
3.1
دیگر
79,676.4
37.9
58,537.0
39.8
کل
210,046.1
100.0
147,020.2
100.0

0 comments:

Post a Comment