ماسکو…
این جی ٹی… روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر گزشتہ روز سالانہ
ملٹری پریڈ کا انعقا کیا گیا جس میں فوج اور اےئر فورس کے سینکڑوں ہراول
دستوں نے شرکت کی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی 68ویں وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر
روس کے صدر و وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن اور دمتری میدیوف کی موجودگی میں
فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
5 اعشاریہ5ایکڑ رقبے پر پھیلے ریڈ اسکوائرپر100سے زائد جنگی ٹینکوں،اسلحے
سے لیس گاڑیوں اور میزائل لانچرزکی پریڈ بھی کی گئی۔اس موقع پر جہاں روسی
فوج کے فائٹر جیٹ طیاروں نے آسمان پر ملکی جھنڈے کے رنگ بکھیرتے ہوئے
شاندار کرتب بازی کا مظاہرہ کیا وہیں ہزاروں افراد کی موجودی میں فضائیہ کے
جوانوں کی جیٹ طیاروں کے ایروبیٹک اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ
کردیا۔
Monday, 13 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment