ٹیکساس…امریکی
ریاست ٹیکساس میں آندھی، طوفان اور ژالہ باری نے تباہی مچادی ہے، درجنوں
گھروں کا نام ونشان مٹ گیا، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک، 100 زخمی اور 7
لاپتا ہوگئے۔ ان پرشور ہواوٴں اور طوفانی بگولوں نے امریکی ریاست ٹیکساس
میں 6 زندگیوں کے چراغ گل کردیے۔ کلیبرن ،گرین بیری اور ہْڈ کاوٴنٹی میں
کئی گھر تباہ ہوگئے، درجنوں درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ امریکی حکام
کے مطابق ٹیکساس کے شمالی علاقوں میں بدھ کو 10 طوفان آئے جن کی رفتار 166
سے 200 کلومیٹر فی گھنٹے تک تھی۔ طوفانی بگولوں سے تباہی میں اگر کوئی کمی
رہ گئی تھی تو وہ تیز بارش اور بیس بال سائز کے اولوں نے پوری کردی۔ہْڈ
کاوٴنٹی کے شیرف کے مطابق آندھی اور طوفان سے پورے سب ڈویژن میں زیادہ تر
مکانات یا تو مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں یا انھیں شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی حکام طوفان سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کی کوششیں کر رہے
ہیں۔ تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے میں پھنس جانے والوں کو بچانے کے لیے
امدادی کام جاری ہے جب کہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا
ہے۔
Friday, 17 May 2013
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان، 6 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
Posted by Unknown on 00:18 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment