واشنگٹن…
امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ شام کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل
کرنا چاہتے ہیں، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ثبوت ملا تو فوجی
کارروائی کا حق بھی رکھتے ہیں۔ انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں ترک وزیراعظم
رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ بارک اوباما
کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کے حل کے لیے کوئی جادوئی فارمولا نہیں اگر
ہوتا تو اس پر عمل کیا جاچکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شامی حکومت کی
جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد ملے تو سفارتی اور
عسکری سطح پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔ بارک اوباما نے کہا کہ شام کے
کیمائی ہتھیار امریکا، اس کے اتحادی ممالک اور شام کے پڑوسی ملکوں کے لیے
خطرہ ہیں۔ اس موقع پر رجب طیب اردوان نے اوباما کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ
ترکی بھی شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔
Friday, 17 May 2013
شام کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں: اوباما
Posted by Unknown on 00:19 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment