Friday, 17 May 2013


لا سیرینا … چلی کے ساحل پر سیکڑوں آبی جانور اور پرندے پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، ماہرین نے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔چلی کے شہر لا سیرینا کے قریب ساحل پر تقریبا 600 پرندے اور آبی جانور مردہ پائے گئے جن میں پنگوئین، پیلیکن اور پانی کی بلیوں کے علاہ ایسے نایاب پرندے اور جانور بھی شامل ہیں۔پولیس اور ماحولیاتی ماہرین ان جانوروں کی پراسرار موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود اب بھی کچھ ماہی گیر پانی میں دھماکے کرکے مچھلیاں پکڑتے ہیں اور ہوسکتا ہے ان جانوروں کی موت ایسے ہی کسی دھماکے کی وجہ سے ہوئی ہو۔

0 comments:

Post a Comment