Wednesday, 15 May 2013


کولمبو … سری لنکا میں سمندری طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ سری لنکا حکام کے مطابق سمندری طوفان (مہا سین) Mahasen کے زیر اثر بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق تقریباًٍ ساڑھے 11 ہزار افراد سائیکلون سے متاثر ہوئے ہیں ۔ میٹرولوجیکل حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ سائیکلون بنگلہ دیش اور میانمار کی جانب بڑھ رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment