بڑی یونیورسٹی
جب
بچے بڑی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لیے چلے جاتے ہیں تو میری طرح کے تھوڑے
پڑھے لکھے والدین خوفزدہ ہو جاتے ہیں - ایک بار دو بابے بیٹھے ہوئے تھے اور
باتیں کر رہے تھے - ایک نے کہا کہ یار میرا بیٹا جو خط لکھتا ہے تو مجھے
بڑی پریشانی ہوتی ہے اور مجھے اس کے خط کو لے کر لائبرری جانا پڑتا ہے - اور
مجھے وہاں جا کر موٹی ڈکشنری کھول کر مشکل الفاظ کے معانی دیکھنے پڑتے ہیں
کیونکہ میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں -
دوسرا کہنے لگا یار کیا کمال کی بات ہے میرے بیٹے کا جب بھی خط آتا ہے تو مجھے بینک جانا پڑتا ہے ، کیونکہ اس نے خط میں پیسے مانگے ہوئے ہوتے ہیں -
از اشفاق احمد زاویہ ٢
دوسرا کہنے لگا یار کیا کمال کی بات ہے میرے بیٹے کا جب بھی خط آتا ہے تو مجھے بینک جانا پڑتا ہے ، کیونکہ اس نے خط میں پیسے مانگے ہوئے ہوتے ہیں -
از اشفاق احمد زاویہ ٢
0 comments:
Post a Comment