Wednesday, 15 May 2013

وارد ٹیلی کام نے اپنے صارفین کو ڈائیوو بس سروس کے راستوں اور اوقات کے بارے میں تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک بس شیڈول ایپ جاری کی ہے۔
اب وارد ٹیلی کام صارفین بس شیڈول ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں جو صارفین کو شہروں کے درمیان بس روٹس اور ساتھ ساتھ کرایوں اور اوقات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے دے گی۔ ایپ پاکستان بھر میں بسوں کے روٹس ظاہر کرتی ہے۔
ابتداءً صارفین صرف ڈائیوو کے روٹس چیک کر سکیں گے جبکہ دیگر روٹس کو بعد میں شامل کیا جائے گا۔
اس طریقے سے صارفین کو بس کے اوقات اور مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہر مرتبہ ہیلپ لائنوں پر کال نہیں کرنا پڑے گی۔ اس ایپ میں تمام مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے، جو صارفین کو اوقات ملاحظہ کرنے اور اپنی منزل مقصود تک کا کرایہ جاننے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
فی الوقت تو آپ ایپ کے ذریعے ٹکٹ بک نہیں کروا سکتے، لیکن ہمیں امید ہے کہ وارد ڈائیوو اور دیگر بس سروس کے لیے جلد ہی ایپ میں یہ سہولت بھی فراہم کرے گا۔
بس سروس ایپ کی خصوصیات یہ ہیں:
  • تمام ڈائیوو روٹس کے اوقات اور سفری کرایوں کی معلومات
  • نقشے میں ٹرمینل مقامات کی تلاش
  • ایپ کے اندر ہی کال کرنے کی آسان سہولت جو صارفین کو بکنگ کے لیے براہ راست ہیلپ لائن کو کال کرے کی سہولت دیتی ہے
  • ایس ایم ایس، ای میل اور فیس بک کے ذریعے ایپ کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت
  • ایپلی کیشن ورژن 2.2 اور اس سے آگے کے تمام اینڈرائیڈ بیسڈ موبائل فونز کے لیے دستیاب ہے
  • مزید روٹس اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو شامل کیا جائے گا
وارد کے وہ صارفین جو اینڈرائیڈ سسٹم استعمال کرتے ہیں اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ صارفین کے موبائل تجربے کوآسان بنانے کے لیے وارد کی جانب سے ایک اور جدید ایپ ہے۔

0 comments:

Post a Comment