Thursday, 16 May 2013


لندن …این جی ٹی …عام طور پر گٹار کو بجانے کیلئے کسی ماہر گٹارسٹ سے تربیت لینی پڑ تی ہے لیکن ایک ایسا ڈیجیٹل گٹار بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے آئی فون کی مدد سے بجا نا اور سیکھنا ہر ایک کیلئے ممکن ہو گیا ہے۔سب سے پہلے اس گٹار سے آئی فون کو منسلک کر نے کے بعد gTarنامی پروگرام آن کیا جاتاہے اور پھر جلتی بجھتی ایل ای ڈی لا ئٹس بتا تی ہیں کہ کون سی تار اور بٹن بجایا جائے۔آئی فون کی دی ہوئی ہدایات کے ذریعے کو ئی بھی شخص اس ڈیجیٹل گٹار کو مہارت سے بجا کر چاروں اطراف سُر بکھیر سکتا ہے اور کسی ماہر گٹارسٹ کی ضرورت بھی نہیں۔

0 comments:

Post a Comment