Thursday, 16 May 2013


لندن …این جی ٹی …برسات کے موسم میں گھر سے باہرنکلتے ہی بیک وقت چھتری اور موبائل فون کااستعمال عام افراد کیلئے ہمیشہ سے اہم مسئلہ رہاہے کیونکہ ذہن اس بات میں اُلجھ جاتا ہے کہ آیا چھتری سنبھالے یا موبائل ۔لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ذہین موجد نے پیش کی ہے ایسی چھتری جورِم جھم برسات میں چھتری تھامے موبائل استعمال کرنے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔دی برولی (The Brolly) نامی اس انوکھی چھتری کی گرفت اس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے کہ جسے پکڑ کر بھی آپ کی انگلیاں موبائل استعمال کرنے کے لئے آزاد رہتی ہیں۔آرتھرائٹس میں مبتلا افراد کومدنظر رکھتے ہوئے نرم و ملائم ربر کا ہینڈل اور المونیم اور فائبر گلاس میٹریل کا فریم لیے یہ جدید چھتری پائیدار ہونے کیساتھ ساتھ انتہائی کم وزن بھی ہے جسے باآسانی فولڈ کر کے کہیں بھی لیجایا جا سکتا ہے۔اب ای میلز کرنی ہوں یا ٹوئٹ، فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا ہو یا دوستوں کو فون، فقط20ڈالر مالیت کی یہ منفرد چھتری برسات کے موسم میں آپکی بہترین ساتھی ثابت ہوسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment