بیجنگ… این جی ٹی… گوگل میپ نے بیس سال سے بِچھڑے ہوئے نوجوان کو اپنے والدین سے ملوا دیا۔یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں بیس سال قبل لیو گانگ نامی شخص کو 5سال کی عمر میں اسکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھااور اب 23 سال کی عمر میں وہ گوگل میپ کی مدد سے اپنا آبائی قصبہ ڈھونڈ لینے میں کامیاب ہو گیا۔لیو کے بقول وہ اپنا آبائی قصبہ صرف اس وجہ سے ڈھونڈ سکا کیونکہ اسے یاد تھا کہ وہاں دو پل موجود ہیں جنہیں اس نے سیٹلائیٹ نقشے کی مدد سے تلاش کر لیا۔لیو کا کہنا تھا کہااسے گود لینے والا خاندان اس سے بہت محبت کرتا ہے لیکن وہ کبھی بھی اپنے سگے ماں باپ کو نہیں بھلا پایا تھا اور ہمیشہ سے ا پنے اصلی گھر جانا چاہتا تھا۔
Tuesday, 21 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment