Tuesday 28 May 2013


روم… این جی ٹی… مشکل اور جان لیوا کر تبوں کی انجام دہی کے دوران قسمت کا اچھا ہو نا بھی بہت ضروری ہے اگر قسمت ساتھ نہ دے تو ایسا بھی ہو سکتا ہے جیسا اس بر طانوی کھلاڑی کے ساتھ حادثہ رونما ہوا۔یہ بیس جمپر اٹلی کی ایک چٹان پر ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پوری تیاری کے ساتھ کھڑا جمپ کیلئے تیار تھاکہ جب اس نے چھلانگ لگائی تواس کے پیراشوٹ نے دھوکہ دیتے ہوئے کھلنے سے انکار ہی کردیا۔ اس نو جوان نے بہت کوشش کی لیکن پیراشوٹ تھاکہ کھلنے کانام ہی نہیں لے رہا تھا بس اسی کشمکش میں وہ زمین پر گر کر زخمی ہو گیا۔اسی دوران ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال پہنچایا جہاں اسے فوراً طبی امداد دی گئی ۔یہ کھلاڑی اب تک دنیا بھر کے 180مختلف اونچے مقامات سے بیس جمپنگ کر چکاہے لیکن اس قسم کے حادثے سے اسے پہلی مرتبہ سامنا کر نا پڑا جو کہ اب تک اپنے زندہ بچ جانے پر حیران ہے۔

0 comments:

Post a Comment