Tuesday 28 May 2013


لندن …برطانیہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب چڑیا گھر کی نوجوان ملازمہ ایک شیر کے منہ کا نوالہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے ایک چڑیا گھر میں سارہ نامی ملازمہ پنجرے کے احاطے میں موجود تھی کہ اچانک پنجرے میں قید شیر اس پر حملہ آور ہو گیا۔شیر کے اس اچانک حملے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ ہکا بکا رہ گئی اور لاکھ کوششوں کے باوجود ملازمہ کو شیر کے شکنجے سے آزاد کروانے میں ناکام رہی۔بعدازاں انتظامیہ کے فائر کرنے پر شیر نے ملازمہ کوچھوڑ تو دیا جو اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

0 comments:

Post a Comment