Tuesday 28 May 2013


بخارسٹ…رومانیا کے دارلحکومت بخارسٹ کے قریب ایک چھوٹے سے گاوٴں میں 200افراد نے تقریبا 11 سو 45 فٹ لمبا اور 744فٹ چوڑا جھنڈا تیار کر کے نمائش کے لیے پیش کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا ہے۔ اس جھنڈے کا وزن پانچ ٹن اور اس کا سائز تقریبا ً 3فٹ بال گراوٴنڈ کے برابر ہے۔ جھنڈا تیار کرنے والی فیکٹری کے مطابق اسے سینے میں کئی ہفتے لگے اور 70 کلومیٹر کا دھاگا استعمال کیا گیا۔ اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بنانے کا ریکارڈ لبنان کے پاس تھا۔اس طرح یورپی ملک رومانیا نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔

0 comments:

Post a Comment