Friday 17 May 2013


کراچی…کروڑوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن ڈیوڈبیکھم نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا، کہتے ہیں بچپن اورجوانی کے سارے خواب پورے کرلیے۔فٹبال کی دنیامیں کم عمری ہی سے نام روشن کرنیوالے ڈیوڈ بیکھم 38 برس میں ہی اس کھیل سے ریٹائرہورہے ہیں۔ انگلینڈکے سابق کپتان اور گولڈن بالزکے نام سے مشہور بیکھم نے ریٹائرمنٹ کے لیے ایسا موقع چنا ہے جب وہ فرنچ لیگ ٹائٹل کی جیت کی حسین یادیں سمیٹے ہوئے ہوں گے۔ 21 برس تک فٹبال سے وابستہ بیکھم کاکہناتھاکہ وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ فٹبال مزید کھیلاجاسکتاتھالیکن انکے نزدیک گیم چھوڑنے کیلئے یہی لمحہ شاید سب سے بہترتھا۔بیکھم وہ واحد انگلشن فٹبالرہیں جنہوں نے چارمختلف ممالک میں لیگ ٹائٹل جیتا۔ 165 ملین پاؤنڈ کے اثاثوں کے مالک بیکھم کیلئے زندگی میں ابھی کئی اورکام باقی ہیں۔ لوگ بیوی بچوں کو بھلاکر اپنے فن کومعراج پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر بیکھم جوبچپن اورجوانی کے سب خواب 38برس ہی میں پورے کرچکے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بیوی وکٹوریا اور چاربچوں کو زیادہ وقت دیں گے۔

0 comments:

Post a Comment