Wednesday, 1 May 2013



نیویارک…ای جی ٹی…فیشن شو زکے دوران ماڈلز کی ریمپ پرشاندار واک ڈیزائنرز کے لیے بیحد اہمیت کا باعث ہوتی ہے لیکن اگر یہی ماڈلز کیٹ واک کے دوران کسی مضحکہ خیز تماشے کا باعث بن جائیں تو ڈیزائنر اپنا سر پیٹتے نظر آتے ہیں۔ایسا ہی کچھ اس وڈیو میں نظر آتی ماڈلز کیساتھ بھی پیش آیا جو اونچی ایڑی والی ہیل کیساتھ ریمپ پر واک کرتی بمشکل آگے تک تو پہنچیں لیکن۔۔۔۔واپسی پر جسمانی توازن کھوتے ہوئے ایک ماڈل نے ریمپ پر لہرانا اور لڑکھڑانا شرو ع کیا اور آڈینس کے سامنے گھٹنوں کے بل جا گری اور جہاں کچھ لوگ سہارے دینے آگے بڑھے وہیں کچھ دبے ہونٹ مسکراتے نظر آئے۔اسی طرح دوسری ماڈل نے اپنی شر مندگی کو چھپا نے کیلئے چہرے پر مسکراہٹ سجا لی اور دوبا رہ سے ریمپ پر کھڑے ہو نے کی کوشش کی لیکن اونچی ہیل پر اپنے قدم جما نے میں اسے نا کا می کا سا منا کر نا پڑا۔بالآخر ماڈل نے عقلمندی کا ثبو ت دیتے ہوئے جوتے کو پاؤں سے اتا ر کر ہا تھ میں پکڑ لیا اور واپسی کی راہ لی۔

0 comments:

Post a Comment