Tuesday 28 May 2013


شنگھائی… این جی ٹی… گھر سَر پر اُٹھا لینے کا محاورہ تو ہم عام بول چال میں استعمال کرتے ہی رہتے ہیں لیکن ایک چینی شخص ایسا بھی ہے جس نے اس محاورے کو حقیقت کر دِکھایا ہے۔چین کے صوبے Guangdongسے تعلق رکھنے والا یہ شخص اپنے گھر سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ ایک پَل بھی دور نہیں رہ پاتا ،اسی لئے تو یہ جہاں جہاں جاتا ہے اپنے ننھے سے گھر کو سَرپر اٹھائے گھنٹوں گھومتا رہتا ہے۔سڑکوں سے پلاسٹک کی بوتلیں اور ٹِن کینز اٹھانے کا کام کرنے والے اس شخص نے بانس کی مدد سے 1.5 میٹر چوڑی اور2.2میٹراونچی ایک ایسی چھوٹی جھونپڑی تیار کی جس کا کل وزن60کلو گرام ہے۔اپنے اس کل اثاثہ کو سَرپر اٹھا کر یہ شخص روزانہ 270میل کی مسافت پیدل ہی طے کرتاہے اور جب چاہے جہاں چاہے اپنے اس انوکھے گھر میں آرام بھی کر لیتا ہے۔کیوں ہے نا عجب غضب انسان!

0 comments:

Post a Comment