Tuesday 28 May 2013


ویانا… این جی ٹی… دنیا بھر میں خطروں کے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں جو خطرناک کرتب دکھانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ایسے ہی ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے گزشتہ روزآسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اپنے خطرناک کرتب کا مظاہرہ کیا۔کرسٹیان والڈنرنامی اس آسٹریلوی مہم جو نے ویانا کے لینڈ مارکس میں شامل مشہورِ زمانہ گرجا گھر سینٹ اسٹیفن کے دو ٹاورز کے درمیان رسی پر چلنے کا خطرناک کرتب پیش کیا۔تیز ہواؤں کے باوجود زمین سے60فٹ اوپر باریک رسی پر چلتے ہوئے والڈنر نے 50میٹر کا فاصلہ ایک بار نہیں پورے چار بار طے کردکھایاجسکے بعد اس مقام پر یہ کرتب دکھانے والا وہ دنیا کا پہلا فرد بن گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment