Monday, 13 May 2013


نیویارک… این جی ٹی… شیشے کی ایک خا صیت اس کی نزاکت بھی ہے لیکن ایک ماہرامریکی فن کار نے اسی نازک شیشے سے ایسا حیران کن فن پارہ تیار کیا ہے، جسے دیکھ کر کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس ماہرِ فن نے کئی مہینوں کی کڑی محنت کے بعد انتہائی باریک بینی سے انوکھی بناوٹ کا حامل آرٹ کا یہ نمونہ تیار کیا ہے جسکی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔چوکور شکل کے ہزاروں ننھے شیشے کے ٹکڑوں سے بنا یہ انوکھا فن پارہ امریکی شہر ہوسٹن کے ایک میوزیم میں نصب کیا گیا ہے جو پہلی نظرمیں ہوا میں لہراتا اور کئی رنگوں کی روشنی بکھیرتادکھائی دیتاہے۔

0 comments:

Post a Comment