Monday, 13 May 2013

انوکھی کشتی نما آبدوز

Posted by Unknown on 21:01 with No comments

سیول…این جی ٹی…اب سمندر کی سیر کرتے کرتے پانی کی تہہ میں اتر جائیں اور وہ بھی گیلے ہوئے بغیر،یہ کمال ہے اس انوکھی کشتی کا جسے آبدوز کی طرز پر بنایا گیا ہے۔جنوبی کوریا میں تیار ہونے والی پینگوئن نامی دو حصوں میں تقسیم اس کشتی کا نیچے والاحصہ پانی میں رہتا ہے،اگراوپر بیٹھنے کا جی نہ چاہے تو نیچے بنے کیبن میں بیٹھ کر زیرآب نظاروں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔کیمروں اور ایل سی ڈی اسکرین سے مزین اس کشتی کے اطراف میں انتہائی طاقتور پنکھے نصب ہیں جو اسے پانی کے اندر تیرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دو افراد کی گنجائش رکھنے والی یہ جدید کشتی نما آبدوز تیس مئی کو کوریا انٹرنیشنل بوٹ شو (Korea International Boat Show)میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment