Tuesday, 21 May 2013

 
بیروت …آرٹسٹ کو اپنی مہارت دکھانے کیلئے صرف کینوس یا آرٹ گیلری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ کہیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ جیسا کہ مصوری کے دلدادہ ان نوجوانوں نے کیا ۔ ماہرفنکاروں کی اس ٹیم نے لبنان کے شہربیروت میں مختلف مقامات پر موجود کئی سیڑھیوں کودیدہ زیب رنگوں سے مزین کر دیاہے جن کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شروع کئے گئے اس پروجیکٹ میں ایک مقام پر ان نوجوان مصوروں نے 73سیڑھیوں پر بھی انوکھے نقش و نگار بناتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو راہ گیروں کی توجہ کاخاص مرکز بن گئیں۔

0 comments:

Post a Comment