نیو یارک: فیس بک اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس آپ کو پاگل بنا سکتی ہیں۔ یہ دعوٰی اسرائیل میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔
تل ابیب یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک اور اسی طرح کی ویب سائٹس کے استعمال سے لوگوں کو انٹرنیٹ کا عادی اور وہمی بنا دیا ہے۔
محقق ڈاکٹر یوری نیٹزن کے بقول جیسے جیسے انٹرنیٹ تک رسائی بڑھ رہی ہے ذہنی امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اور دیگر چیٹ گروپس اس طرح کے امراض کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی وجہ سے کچھ افراد روز بروز معاشرتی زندگی میں تنہا ہو جاتے ہیں یا وہ آن لائن بد زبانی اور جارحانہ ردعمل کے حامل ہو جاتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment