پشاور…موسم
کی تبدیلی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوگیا ہے۔
میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر نصیب الرحمن نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ موسم
کی تبدیلی کے ساتھ ملیریا کی بیماری بھی سر اٹھانے لگی ہے انہوں نے
بتایاکہ ملیریا کی علامات میں تیز بخار اور سر درد شامل ہیں۔ شدید حملے میں
مریض کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔گذشتہ سال خیبر پختونخوا میں ملیریا کے
ستر ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ رواں سال اس
تعداد میں بیس فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Wednesday, 1 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment