Wednesday, 1 May 2013



واشنگتن…ناسا کے خلائی جہاز ’کیسی نی‘ نے سیارہ زحل کے جنوب کی طرف بڑھنے والے ہوائی طوفان کو پہلی بار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ ناسا کے خلائی جہاز ’کیسی نی‘ نے سیارہ زحل کے جنوب کی طرف بڑھنے والے ہوا کے طوفان کی پہلے بار تصاویر لی ہیں،اس طوفان کی روشنی کو پہلی بار اگست 2009 میں دیکھا گیا تھا،یہ ہوائی طوفان 2000 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ بتانا تو مشکل ہے کہ یہ ہوائی طوفان کب تک خلا میں سفر کرے گا مگر سائنسدانوں کے مطابق خلا میں 150 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلنے والے اس ہوائی طوفان کا سفر کئی سالوں تک جاری رہے گا۔

0 comments:

Post a Comment