Wednesday, 1 May 2013



کیرالہ…این جی ٹی…ماں باپ کی اپنے بچوں سے محبت کی مثال کہیں نہیں ملتی جو ہمیشہ انکی حفاظت کو لے کر فکر مند رہتے ہیں تاہم کچھ افراد اس کے بر عکس بھی ہو تے ہیں ۔ ایسے ہی ایک بھارتی شخص نے اپنے 9 سالہ بچے کو نا صرف گاڑی چلانے کی اجازت دی بلکہ ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پربھی جاری کردی۔بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین نے اپنے نو عمر بیٹے کو فراریF430میں بطورڈرائیورجبکہ 5سالہ چھوٹے بیٹے کو برابر والی نشست پر بٹھا دیا اور جیسے ہی اس بچے نے گاڑی چلانی شروع کی تو اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔صرف یہی نہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اس شخص نے دوہرا جرم کرتے ہوئے اپنے کم عمر بچوں کی یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر بھی اپ لوڈ کردی اور لوگوں سے داد وصول کرنا چاہی لیکن اسے یہ شو بازی کافی مہنگی پڑ گئی ۔بھارتی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان ویڈیوز کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑی ڈرائیو کرنے پر اکسانے کے جرم میں اس غیر ذمہ دار اور لاپرواہ باپ کو حراست میں لے کر اس پر جرمانہ عائد کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment