Thursday 16 May 2013

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر ثانیہ نشترنے گزشتہ روز پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری، ممرن قانون، ممبر آئی ٹی اور پی ٹی اے کی مختلف ڈویژنز کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں سینئر افسران نے وزیر آئی ٹی کو پی ٹی اے کی کارکردگی ، اس کی جانب سے اٹھائےگئے ریگولیٹری اقدامات اور ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا۔ منسٹر کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے ہمیشہ پاکستان کی فروغ پذیر ٹیلی کام انڈسٹری کو سہولیات فراہم کی ہیں جو جدید ٹیلی کام، براڈ بینڈ اور آئی سی ٹی سروسز پیش کر رہی ہے۔ نگراں وزیر کو ٹیلی کام سیکٹر کو درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے لیے پی ٹی اے کی مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جانب سے پی ٹی اے کو مکمل سہارے کا اطمینان دلایا۔ انہوں نے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے پی ٹی اے کے کردار کو سراہا۔

0 comments:

Post a Comment