Tuesday 28 May 2013

سڈنی …این جی ٹی …چاکلیٹ کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر چاکلیٹ سے مختلف ڈیزائن کے فن پارے بھی بنے ہو ئے ہو ں تو کون اسے کھانا نہیں چاہے گا ۔ آسٹریلین آرٹسٹ کے بنے ہوئے اس انوکھے چاکلیٹ کے فن پارے کو بھی دیکھ لیں کہ جسے اس کے خاص طریقہ کار کے باعث کھانے سے زیادہ دیکھنے کا دل چاہتا ہے۔اس چاکلیٹ کے فن پارے کو ایک چرخی پر رکھا گیا ہے جسے گھما کر ایک خاص زاویے سے روشنی ڈالتے ہی اس پر چاکلیٹ سے بنے ہوئے پرندے اڑتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔حیران مت ہوں یہ صرف نظر کا دھوکا ہے لیکن بنانے والے نے اسے اتنی مہارت سے بنایا ہے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment