Tuesday 28 May 2013


برلن…این جی ٹی …جرمنی کے شہر برلن میں ایک ماہر فن کارنے ایک عام پیپر کو ایسے فن پارے میں تبدیل کر دیا ہے جس پرجھلملاتی روشنیاں ڈالی جائیں تو انتہائی دلکش منظر سامنے آجاتا ہے جودیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ منفرد نوعیت کی پروجیکشن کی طرز میں یہ روشنیاں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے ہوئے اپنی پوزیشن تبدیل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔آرٹسٹ نے پھول کی شکل پیش کرتے اس شاہکار کو مہینوں کی محنت کے بعد تیار کیا ہے جسے دیکھنے والے محسوس کرتے ہیں کہ جیسے وہ کسی جنگل میں گھوم رہے ہوں۔

0 comments:

Post a Comment