Tuesday, 14 May 2013


نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست نیو جرسی کے نوجوانوں نے فوڈ کینز(کھانے کے ڈبوں) کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑااہرام تخلیق کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاگیا ہے۔ 28ہزار فوڈ کینز کی مدد سے اہرام کے اس دیوہیکل ماڈل کو ترتیب دینے کے لیے نوجوانوں اور طالبعلموں کی اس ٹیم کی مدد کے لیے کنسٹرکشن کمپنی،فائر فائٹرز کے رضاکاراور مقامی ریسٹورنٹس نے بھی معاونت فراہم کی۔13گھنٹے کی کڑی محنت کے بعد کھڑا کیا گیا10اسکوائر فٹ بڑا یہ اہرام 15فٹ اونچااور13اعشاریہ3ٹن وزنی تھا جسے گینز ریکارڈ بکس کا حصہ بنادیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment