نیویارک
…این جی ٹی …اسمارٹ فون کا ایسا دلچسپ استعمال شاید ہی کسی کے ذہن میں آیا
ہو جویہ ذہین امریکی ماہرین سامنے لے کر آئے ہیں۔ رومو( Romo )نامی ننھا
روبوٹ جس کے اوپر اسمارٹ فون نصب کر کے اسے دوسرے اسمارٹ فون کے ذریعے
کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔چھوٹے سے ٹینک کی شکل کا یہ جدید ر وبوٹ باآسانی کسی
بھی جگہ حرکت کر سکتا ہے ،آپ چاہیں تو اسے کسی کی نگرانی کرنے کے لیے یا
کسی تقریب کی کوریج کرنے کے لیے بھیج دیں اور گھر بیٹھے سارے مناظر دیکھ
لیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ایجاد کرنے والوں کو خود بھی نہیں پتا کہ اسے
بنانے کا اصل مقصد کیا ہے، اب یہ استعمال کرنے والے کی ذہانت پر منحصر ہے
کہ وہ رومو روبوٹ کے کون سے نت نئے کمالات سامنے لاتا ہے۔
Tuesday, 14 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment