پیرس…این
جی ٹی…افریقہ میں خطرناک جانوروں میں زندگی بسر کرنے والے بہت سے افراد آپ
نے دیکھے ہوں گے لیکن ایک ننھی بچی سے ہم آپ کی ملاقات کراتے ہیں جس نے
خطرناک جنگلی جانوروں کو اپنا دوست بنا لیا ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والے
فوٹو گرافر اپنی اہلیہ کے ہمراہ افریقہ کے وائلڈ لائف پارک میں جنگلی
جانوروں کی زندگی کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرنے پہنچے تو وہیں سکونت
اختیار کر لی جہاں ان کی بیٹیTippiنے جنم لیا۔پیدائش سے ہی خطرناک جنگلی
جانوروں کے ساتھ رہنے والی یہ بچی شیر، چیتے ، ہاتھی اورسانپ جیسے خطرناک
جنگلی جانوروں سے سے اس قدر مانو س ہو چکی ہے کہ بغیر ڈرے ان کے ساتھ
کھیلتی اور شرارتیں کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جانور بھی اسے کسی قسم
کا نقصان نہیں پہنچاتے۔
Wednesday, 1 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment