Wednesday, 15 May 2013


میڈرڈ…این جی ٹی…اپنے موسیقی کے سُر بکھیرنے کے لیے سبزیوں کا سہارا لینے والے ویانا کے ویجی ٹیبل آرکسٹرا نے حال ہی میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی ایک مارکیٹ کو 100سال مکمل ہونے پر وہاں شاندار کنسرٹ کا نعقاد کیا۔اس موقع پر آرکسٹرا کے تمام ارکان مرچوں کا بگل،پیاز نما وائلن،شلجم نماطبلے،میٹھے کدو کے بنے ڈرمز اور دیگر کئی سبزیوں سے تخلیق کیے گئے منفرد سازندوں کی مدد سے کانوں میں منفرد موسیقی کا رس گھولتے نظر آئے۔12سال سے اس منفرد شعبے سے جڑے یہ موسیقار اب مختلف ممالک اور علاقوں میں مختلف سبزیوں سے پیدا ہونے والی آوازوں سے بخوبی واقف ہیں اوراپنے ہر کنسرٹ سے قبل یہ گروپ70کلو گرام تازی سبزیاں لیکر 3گھنٹوں میں انہیں تراش خراش کے مختلف آلات کی شکل میں ڈھالتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment