Thursday, 30 May 2013

Health Benefits Of Pomegranate

Posted by Unknown on 19:54 with No comments
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "انار کو اس کے اندرونی چھلکے سمیت کھاؤ، کیونکہ یہ معدہ کو صاف کرتا ہے"۔
[مسند احمد:22726، عن علی رضی اللہ عنہ]
فائدہ: علامہ ابن قیم رح فرماتے ہیں کہ انار جہاں معدہ کو صاف کرتا ہے، وہیں پرانی کھانسی کے لیے بھی بڑا کار آمد پھل ہے۔


انار کی تین اقسام ہوتی ہیں
کھٹا انار، میٹھا انار اورکھٹا میٹھا انار

میٹھا انار اور انار کھٹا میٹھا انارکے خواص تقریبا 1 جیسے ہیں جب کہ کھٹے انار کے خواص تھوڑے مختلف ہیں۔

انار کا رنگ سرخ و سبز ہوٹا ہے جب کی اس کے دانوں کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے اس کا مزاج سرد تر بدرجہ اول ہے

بعض اطباء اسے معتدل بھی کہتے ہیں اور کچھ کے نزدیک اس کا مزاج سرد خشک ہے لیکن سرد تر مزاج صحیح ہے اس کی خوراک حسب طبیعت ہے مگر دوا کے طور پر اسکا پانی دو تولہ تک ہے

اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

انار دل کو طاقت دیتا ہے
جگر کی اصلاح کرتا ہے
خون صالح پیدا کرتا ہے
انار گرم مزاجوں کے لیے عمدہ غذا ہے
اس کا زیادہ استعمال پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے
انار پیاس کو تسکین دیتا ہے
انار قابض ہے اس لیے اس کا زیادہ استعمال غذا کو فاسد کرتا ہے
انار تپ دق کے مریضون کے لیے بہتریں غذا ہے
انار قلیل الغذا ہے اور بچوں کو دانت نکالتے وقت دست آنے کی صورت میں بے حد مفید ہے
انار پیٹ کو نرم کرتا ہے
انار کھٹا میٹھا صفرا اور جوش خون بلڈ پریشر میں تسکین دیتا ہے
انار یرقان میں بھی مفید ہے
اس کے استعمال سے ذہنی بےچینی دور ہوتی ہے
قے اور متلی کو روکتا ہے
پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے سوزاک دور کرنے میں بہترین دوا ہے .

انار کا جوس :
انار کا جوس تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے بہترین ہے،
انار کا جوس جہاں دل کیلئے مفید ہے
وہاں
دفتری مصروفیات یا عام تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے ایک بہترین مشروب ثابت ہوا ہے۔
انار کا جوس پینے سے اپنے کام کاج کی طرف دھیان کی
شرح دو گنا ہو سکتی ہے۔
ماہرین طب نے اچھی صحت اور ذہنی دباو کو کم کرنے کیلئے انار کے جوس کو ایک بہترین ٹانک قرار دیا ہے۔
انار کا جوس نزلے زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔
انار کے جوس کے استعمال سے جسم کی اضافی چربی ختم ہوجاتی ہے
انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزا موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ انار کا استعمال گردے کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔

0 comments:

Post a Comment