Saturday 11 May 2013

کیلی فورنیا: کیا گوگل گلاسز صرف مردوں کے لیے ہیں؟ یا اسے خواتین بھی خرید سکتی ہیں؟
اس دلچسپ ایجاد کے بارے میں گوگل نے اپنے چند صارفین کو ناراض کیا ہے،انہیں گوگل کی یہ بات بالکل اچھی نہیں لگی کہ گوگل گلاسز صرف مرد استعمال کر سکتے ہیں۔
اس ناراضگی کا گوگل کو سوچنا چاہیئے کہ خواتین بھی گوگل گلاس کی بڑی اور اہم مارکیٹ ہو سکتی ہیں۔
ہقیقت میں یہ بہت اہم بات ہے کیونکہ گوگل کی تمام ویڈیوز سے 'ایکسپلورر' سے متعلق تعصبانہ رویہ سامنے آتا ہے اور اسے ابتدائی طور پر حاصل کرنے والے تمام مرد ہیں۔
اب خواتین سمجھتی ہیں کہ وہ بھی 'ایکسپلوررز' ہو سکتی ہیں اور گوگل انکی بات کی نفی نہیں کر سکتا۔
گوگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوگل ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو زندگی کی دوڑ میں شامل ہیں اور امید ہے کہ تمام لوگ اس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ہمارا اگلا قدم 'ifihadglass#' ہو گا جس سے تمام حصہ لینے والے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اور اس کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس کے ذریعے لوگوں کے مختلف گروپس 'ایکسپلورر' پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔
گوگل نے کہا کہ ہماری بھی خواہش ہے کہ خواتین ہر میدان میں آگے آئیں لیکن انہیں اس پروگرام میں شرکت کر کے اپنی بہترین صلاحیت ثابت کرنا ہو گی۔ اور صارفین کو بتانا ہو گا کہ وہ آگے آئیں اور گوگل کو سمجھانے میں مدد کریں کہ کس طرح اس گلاسز کے استعمال سے صارفین کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment