لندن: جدید طرز زندگی لوگوں میں ماضی کے مقابلے میں اب قبل از وقت دماغی انتشار کا سبب بن رہا ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
بورن ماؤتھ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کمپیوٹرز، موبائلز، کیمیکلز اور برقی مصنوعات کا زیادہ استعمال قبل از وقت دماغی انحطاط کی وجہ بن رہا ہے۔
محقق پروفیسر کولن پریچ ہارڈ کے مطابق دماغی امراض کے باعث دیگر ممالک میں شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور تمام تر اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کی وجہ معاشرتی اور ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔
تحقیق کے مطابق گزشتہ 30 برس کے دوران کمپیوٹرز، مائیکروویوز، ٹی وی موبائل فونز اور مواصلاتی ذرائع میں 4 فیصد اضافے سے دماغی کارکردگی بھی زوال پذیر ہوتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment