Monday 13 May 2013

لندن: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تہائی افراد اچھا نظر آنے یا دوستوں کے دباؤ پر جھوٹ بولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ دعوٰی ایک آن لائن سروے میں سامنے آیا ہے۔

بارکلے یارڈ کے مطابق سوشل میڈیا کا ہر دس میں سے ایک صارف نے مکمل جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا ہے، مردوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ایسا اچھا نظر آنے کے لیے کرتے ہیں جبکہ خواتین ساتھیوں کے دباؤ پر ایسا کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 60 لاکھ افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سفید جھوٹ بولتے ہیں،جبکہ 1 کروڑ افراد موقع ملنے پر اس سے چوکتے نہیں۔

سروے کے مطابق جھوٹ بولنے والوں میں سے 39 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ اچھا وقت یا اپنی اپ-ڈیٹس کو بہتر بنانے کے لیے ایسا کرتے ہیں،جبکہ ہر تین میں سے ایک فرد نے یہ اعتراف کیا ہے کہ  اگر وہ جھوٹ نہ بولے تو انہیں اپنی زندگی بیزار لگنے لگتی ہے۔

سروے کے مطابق فیس بک کی نسبت ٹویٹر پر مرد حضرات زیادہ جھوٹ بولتے ہیں جبکہ خواتین انسٹاگرام اور فیس بک پر اس کام میں آگے ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment