Thursday, 2 May 2013


کال آنے پر مُڑ جانے والا موبائل

کاغذ کی طرح کا ایسا پتلا موبائل فون ایجاد کر لیا گیا ہے کہ جس پر اگر کوئی کال آئے تو یہ مڑنا شروع ہو جاتا ہے۔
دی نیوز ٹرائب کے مطابق یہ موبائل کینیڈین سائنسدانوں کی ایجاد ہے اور یہ ایک کاغذ نما پلاسٹک پر تیار کیا گیا ہے۔
اس کی ڈسپلے اسکرین پلاسٹک کی ہے اور اس کی خاص بات ہی یہ ہے کہ اس کی لچکدار اسکرین ہے۔
کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی کی ٹیم کا اپنے تیار کردہ موبائل کے بارے میں کہنا ہے کہ لوگ اکثر رنگ ٹون یا وائبریشن محسوس کر کے کال اٹھاتے ہیں اور کئی بار انہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔

تاہم اب یہ کوئی مسٔلہ نہیں کیونکہ یہ پتلا سا موبائل اس طرح مڑنا شروع ہو جاتا ہے کہ جیب میں رکھے ہونے کی صورت میں صارف کو ہر حال میں پتہ چل جائے گا۔
تحقیقی ٹیم کے قائد روئل ویرٹیگال کا کہنا ہے کہ لچکدار موبائل فون ہی مستقبل کی ضرورت ہے اور ان کے خیال میں اس طرح کے موبائل آئندہ 5 سے 10 سال میں صارفین کے ہاتھوں میں ہوں گے۔  

0 comments:

Post a Comment