Friday 10 May 2013

نیویارک: اب سمندر کی خاک چھانیں وہ بھی گیلے ہوئے بغیر،اور یہ کمال ہے منی آبدوز کا جو دیکھنے میں بالکل کشتی کی طرح لگتی ہے۔

جنوبی کوریا میں تیار ہونے والی منی آبدوز ای جی او 450 پینگوئن اوپر سے دو مختلف خانوں میں تقسیم ہے جبکہ اسکے نیچے ایک کیبن ہے جو پانی کے اندر ڈوب جاتا ہے۔

اس زیر آب کیبن کے زریعے سمندر کی تہہ کی تحقیق کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ اسکے سامنے اور اطراف میں 3 بڑے شیشے ہیں۔

تاہم یہ ایسی آبدوز ہے جو مکمل طور پر پانی کے اندر نہیں جا سکتی صرف اس کا کیبن ہی پانی کے اندر جاتا ہے۔


اس کیبن کے اطراف میں ایسے پر لگے ہوئے ہیں جو اسے پانی کے اندر تیرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ایل سی ڈی اور کنٹرولر سے مزین اس کیبن میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔   

0 comments:

Post a Comment