Tuesday 7 May 2013



نئی دہلی …این جی ٹی…بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اور انکے صاحبزادے سنی اور بوبی دیول ایک بار پھر کامیڈی ایکشن فلم Yamlaپگلا دیوانہ میں ساتھ دھمال مچانے آرہے ہیں ۔2011کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم Yamlaپگلا دیوانہ کے سیکوئل یم لا پگلا دیوانہ ٹو کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے"میں تاں ایڈاں ہی نچنا"کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ "میں تاں ایڈاں ہی نچنا "کے بولوں پر مبنی اس گانے کو گلوکار دلجیت دوسانجھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں باپ بیٹے ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ Yamlaپگلا دیوانہ ٹومیں دھرمیندرا،سنی دیول،بوبی دیول کیساتھ انو ملک،جانی لیور،انوپم کھیر، نیہا شرما اور کرسٹنا اکھیوااہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک نوجوان موسیقار بھائیوں شاریب اور توشی نے کمپوز کیا ہے۔کامیڈی ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور Yamlaپگلا دیوانہ ٹو رواں سال7جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

0 comments:

Post a Comment