Saturday 1 June 2013


لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ سے تعلق رکھنے والی5سالہ بچی شارلیٹ گارسائیڈ کودنیا کی پست قامت ترین بچی مانا جارہا ہے جس کا قد صرف 68سینٹی میٹر (26انچ) ہے۔ کسی کھلونے کی مانند نظر آنے والی ننھی شارلیٹ کا وزن فقط 9پونڈ (4کلو گرام) ہے جس نے اپنی ظاہری جسامت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کو نظر انداز کر کے اپنی بہنوں کے ساتھ اسکول بھی جانا شروع کر دیا ہے۔ غیر معمولی طور پر چھوٹے قد کی حامل شارلیٹ کا وزن ایک نومولود بچے کے برابر ہے جبکہ ڈوارفزم کی بے حد نایاب قسم کی بیماری میں مبتلا اس بچی کے مزید قد بڑھنے کے حوالے سے ڈاکٹر بھی نااُمیدی ظاہر کرچکے ہیں۔ اپنے کھلونا ٹیڈی بےئر کے برابر شارلیٹ عام بچوں کی طرح چل پھر تو نہیں سکتی تاہم وہ واکرکے سہارے گھر اور اسکول میں اِدھر سے اُدھر حرکت کرتی نظر آتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment