Saturday 1 June 2013


ماسکو…این جی ٹی…ذرا سی بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔روس کے شہرپرم کے اپارٹمنٹس کی بلڈنگ میں سی سی ٹی وی سے بننے والی یہ ویڈیو سے حاصل کی گئی تصویر بھی اسی بات کی ترجمانی کرتی نظر آرہی ہے۔ بلڈنگ میں پالتو کتے کے ہمراہ داخل ہونے والی خاتون نے لفٹ کا بٹن پریس کیا اورکتے کا پٹا پکڑے اندر داخل ہوگئیں۔ مالکن کی ذرا سی بے دھیانی کی وجہ سے اس نے پٹا تو پکڑے رکھا لیکن یہ غور نہیں کیا کہ آیا کتا لفٹ میں داخل بھی ہوا ہے یا نہیں۔ بس پھر کیا تھا… لفٹ چل پڑی اور کتے کاپٹالفٹ میں موجودمالکن کے ہاتھ میں رہ جانے کے باعث کتا باہر لٹکتا نظر آیا لیکن بھلا ہولفٹ کے باہر موجود ایک شخص کا جس نے کتے کو فوراً پٹے سے آزاد کرواتے ہوئے اس کی جان بچالی۔

0 comments:

Post a Comment