Thursday, 13 June 2013

مائيکروسافٹ کی جانب سے ایکس باکس ون کی قیمت اور دستیابی کی تفصیلات جاری کرنے کے محض چند گھنٹوں بعدسونی نے بھی نقش قدم پر چلتے ہوئے توقع کے عین مطابق ای 3 میں انہی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بالآخر پی ایس 4 کونسول کا ہارڈویئر ظاہر کرتا ہے جس پر اب تک راز کے دبیز پردے پڑے ہوئے تھے۔
پی ایس4 کونسول متوازی الاضلاع شکل کا ہے۔ بالائی حصہ پیانو بلیک رنگ میں جبکہ نچلا میٹ بلیک میں ہے۔ ایک جامنی رنگ کی پٹی دونوں حصوں کو تقسیم کرتی ہے۔ مجموعی طور پر ڈیزائن اپنے پیشرو کونسولز سے کہیں زیادہ سنجیدہ نوعیت کا اور بلاشبہ ایکس بکس ون سے زیادہ متاثر کن ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ صرف ہماری رائے ہو۔
کونسول کی پیمائش 275 ضرب 305 ضرب 53 ملی میٹر ہے۔ سامنے کے رخ پر بلو رے ڈرائیو اور 2 یو ایس بی 3.0 پورٹس ہیں۔ پشت پر ایچ ڈی ایم آئی، ایتھرنیٹ، اے یو ایکس پورٹ اور پاور پورٹ ہیں۔
قیمت کا معاملہ یہ ہے کہ کونسول 399 ڈالرز میں دستیاب ہوگا، یعنی ایکس باکس ون کے مقابلے میں 100 ڈالرز سستا۔ ‘آئی’موشن سینسر الگ سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 59 ڈالرز ہوگی، یوں یہ ون کی طرح کونسول میں ہونے کے بجائے الگ سے پیش کی گئی ہے۔
کنٹرول اور مونو ہینڈسیٹ پیکیج میں شامل ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment