Saturday 8 June 2013

بیجنگ…این جی ٹی…چین سے تعلق رکھنے والے مصور نے نیویارک میں منعقد ایک پر وگرام کے دوران پسِ منظر کا حصہ بن کر خود کو اوجھل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔Liu Bolin نامی اس مصور نے دیوار پر لٹکی بندوقوں کی مناسبت سے انہیں رنگوں کو اپنے لباس پرکر کے خود کو اس ما حول کا حصہ بنا کر اپنے آپ کو سب کی نظروں سے اوجھل کر دیا۔ وہاں مو جود افراد نے اس آرٹسٹ کے اس منفرد فن کو دیکھ کر حیرت اور اس کی مہارت پر تعریف کا اظہار کیا ۔Liu Bolin نامی یہ مصورد یکھنے والوں کو نہایت خوبصورتی سے کبھی پس منظر میں مو جود چیز کا حصہ اور کبھی اس سے جدا نظر آتا ہے جسے اس فن میں مہارت کی وجہ سے دنیا بھر میں نظروں سے اوجھل ہو جا نے والا شخص بھی کہا جا تا ہے۔

0 comments:

Post a Comment