Saturday 8 June 2013


لندن …ملکہ ِ برطانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے لیے 40ہزار لکڑی کے ٹکروں سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا گیا۔ سپنے جہاں کبھی سچ ہوجاتے ہیں تو کبھی انہیں ٹوٹتے سیکنڈ نہیں لگتااورایسا ہی کچھ برطانوی کاؤنٹی ڈورسٹ سے تعلق رکھنے والے60سالہ ڈیو ایونز کیساتھ ہوا جسکا برطانوی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بنایا گیا جگسا پزل بننے کے چند گھنٹوں بعد ہی بکھر گیا۔ایونزنے اپنے ورک شاپ پر ملکہِ برطانیہ کی تصاویرکی مدد سے150اسکوائرفٹ بڑا(6میٹر چوڑا،2اعشاریہ5میٹر اونچا) جگسا پزل ہاتھ سے کاٹے گئے لکڑی کے40ہزار763 ٹکڑے جوڑکر تخلیق کیا جس میں انہیں کم و بیش200گھنٹے سے زائد وقت لگاتھا۔خیراسے ایونز کی خوش قسمتی کہیے یا پھر ذہانت کہ وہ پزل مکمل ہوتے ہی اسکی پیمائش کرکے تصاویر گینز کی انتظامیہ کو ارسال کرچکے تھے جسکے تحت اسے حال ہی میں گینز کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا لکڑی سے بنا جگسا پزل تسلیم کرلیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment