Wednesday, 19 June 2013

  ہیرس برگ…این جی ٹی…امریکا میں پا لتو کتوں کو رنگا رنگ انو کھے روپ دینے کا نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جہاں ماہر فنکار ان کے بالوں کی تراش خراش کرنے کے سا تھ ساتھ، اسٹریکنگ، بلو ڈرائی اور سرخی پاوٴڈر سے انہیں ایسا سجاتے ہیں کہ یہ کچھ انوکھا ہی روپ اختیار کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی ریاست پینسلوانیا کے علاقے ہرشے میں اسی مناسبت سے سالانہ ڈاگ گرومنگ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے اسٹائلسٹ نے کتوں کی بہتر سے بہترین اسٹائلنگ کرنے کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے کے لیے تمام گرومنگ آرٹسٹوں کو دو گھنٹے کے اندر اپنے کتے کو منفرد انداز میں سجانا، سنوارنا اور ایک نیا اسٹائل دینا تھا جس کے بعد ججز اُن کی کاوشوں کی ستائش مارکس کے ذریعے کرتے نظر آئے۔ اس منفرد اور عجب غضب مقابلے کے لیے اسٹائلسٹوں نے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے کتوں کو چیتے، ڈریگن، طوطے، پھول، مکی ماؤس، ڈونلڈ ڈک، زیبرا، بھالواور اسٹار وارز کردار یوڈا سمیت مختلف کرداروں، جانوروں اور دیگر اشیاء کی مناسبت سے ایک دلچسپ شکل میں ڈھال دیا۔ مختلف رنگوں سے اسٹریکنگ اور ڈائنگ کے بعدایک نیا گیٹ اپ لیتے یہ کتے بعد ازاں مختلف کیٹیگریز میں 5سے 30ہزار ڈالرز کے انعام کے حقدار ٹھہرائے گئے۔

0 comments:

Post a Comment