Monday 3 June 2013


بیجنگ …این جی ٹی …باسکٹ بال کھیلنے کیلئے ہو تی ہے لیکن چین میں ایک ایسی آرٹسٹ بھی مو جود ہے جو کینوس پر برش کا استعمال کیے بغیر باسکٹ بال کے ذریعے منفرد پینٹنگ تخلیق کر تی ہے۔مصوری کی دنیا میں نیا طریقہ متعارف کر وانے والی یہ آرٹسٹHong Yiباسکٹ بال کو پینٹ کلرز سے بھرے برتن میں ڈبو کر اسے کینوس پر اس طرح اچھالتی ہے کہ حیر ت انگیز طور پر ایک دلچسپ تصویر ابھر آتی ہے۔ یہ آرٹسٹ اپنی اس انفرادیت کے باعث مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس کے اس منفرد فن ِمصوری نے ہر ایک کو اس طریقے کی طرف متوجہ کر دیاہے جس میں کھیل بھی موجود ہے اورفن بھی۔

0 comments:

Post a Comment