Monday, 3 June 2013


برازیلیا…این جی ٹی …بر ازیل میں ایک مقامی کمپنی نے محبت بھرے پیغامات کے اظہار کا منفرد طریقہ استعمال کرتے ہو ئے 3لاکھ 50ہزار رنگ برنگی پر چیوں کو ایک دیوار کے ساتھ پھول بو ٹیوں کی شکل میں چپکا کر لوگوں کو ایک منفردپلیٹ فارم مہیا کیا ۔ لاتعداد افراد نے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان پر چیوں پر اپنے دل سے نکلے ہوئے محبت کے پیغامات تحریر کیے ہیں ۔بچوں اوربڑوں نے اس تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے من پسند محبت کے پیغامات اپنے چاہنے والوں کیلئے بھی تحریر کیے جس کی ایک تفصیلی ویڈیو بناکر اس سر گرمی کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنادیا گیاہے۔

0 comments:

Post a Comment