نیویارک…امریکامیں
ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ آٹسٹک بچوں میں دماغ کے اس
حصے میں کمزوری ہوتی ہے جس کاتعلق گفتگومیں جذبات کے اظہارسے ہوتاہے۔
محققین آٹزم کے ایک مطالعے میں کہاگیاہے کہ دماغ کے کمزوررابطے آٹسٹک بچوں
کیلیے جذبات کے اظہارمیں رکاوٹ بنتے ہیں۔ماہرین نے آٹزم میں مبتلابیس بچوں
کے دماغ کے اس حصے کااسکین لیاجوگفتگوکوسمجھ کر ردعمل ظاہرکرتاہے۔حیرت
انگیزطورپران کاآئی کیونارمل نکلالیکن انھیں بات چیت یاجذبات کوسمجھنے میں
مشکل پیش آئی۔اسکین سے پتاچلاکہ ان کے دماغ کے آوازسے متعلق حصوں میں کنکشن
کمزورتھا جس کی وجہ سے وہ آوازوں اورالفاظ کی سماعت اورجذبات کوسمجھنے سے
قاصررہتے ہیں اوران کی بولنے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔محققین
نے ایک مختلف دماغی سرکٹ کو دریافت کرنیکادعویٰ کیاہے۔ان کاکہناہے کہ اس
دماغی سرکٹ کومضبوط بنا کرآٹسٹک بچوں کی بولنے اورسمجھنے کی صلاحیت
کوبہتربنایاجاسکتاہے۔
Wednesday, 19 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment